Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو اکیڈیمی کے کمپیوٹر سنٹرس میں داخلہ کیلئے آج انٹرنس

اردو اکیڈیمی کے کمپیوٹر سنٹرس میں داخلہ کیلئے آج انٹرنس

حیدرآباد ۔ 15 نومبر (پریس نوٹ) اردواکیڈیمی کے زیراہتمام شہر حیدرآباد کے 12 کمپیوٹر سنٹرس میں اڈوانس ڈپلومہ ان کمپیوٹر اپلی کیشن اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی کورس و ہارڈویر کورس میں داخلوں کیلئے انوارالعلوم کالج نیو ملے پلی میں صبح 10 تا 11 بجے انٹرنس ٹسٹ منعقد ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ اس امتحان میں

حیدرآباد ۔ 15 نومبر (پریس نوٹ) اردواکیڈیمی کے زیراہتمام شہر حیدرآباد کے 12 کمپیوٹر سنٹرس میں اڈوانس ڈپلومہ ان کمپیوٹر اپلی کیشن اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی کورس و ہارڈویر کورس میں داخلوں کیلئے انوارالعلوم کالج نیو ملے پلی میں صبح 10 تا 11 بجے انٹرنس ٹسٹ منعقد ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ اس امتحان میں تقریباً2500 طلباء و طالبات کے شرکت کی توقع ہے۔ انٹرنس ٹسٹ میں میرٹ کی بنیاد پر منتخب طلباء و طالبات کو ان کے متعلقہ کمپیوٹر سنٹرس میں داخلہ دیا جائے گا۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ اکیڈیمی کے تحت ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں قائم سنٹرس میں میدک، ظہیرآباد، سنگاریڈی (ضلع میدک)، محبوب نگر، نارائن پیٹ (ضلع محبوب نگر)، نظام آباد اور بودھن (ضلع نظام آباد) اور مستقر ورنگل میں اور اسی طرح ریاست آندھراپردیش کے اضلاع میں اننت پور، کدری، تاڑے پتری (ضلع اننت پور)، وائل پاڈ (ضلع چتور) اور رائے چوٹی (ضلع کڑپہ) میں بھی 16 نومبر کو ہی صبح 10 تا 11 بجے انٹرنس ٹسٹ منعقد کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT