Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو ایکسپو ۔ دفتر سیاست میں جاری 25/ 26 نومبر‘ دو دن توسیع

اردو ایکسپو ۔ دفتر سیاست میں جاری 25/ 26 نومبر‘ دو دن توسیع

حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے یہاں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں جاری اردو ایکسپو میں عوام الناس کے اژدہام  کو دیکھتے ہوئے اور عوام کے بے حد اصرار پر دو دن کی توسیع کا اعلان کیا۔ ’’اردو ہے جس کا نام‘‘ اردو ایکسپو 25 نومبر اور 26 نومبر کو ایک بجے تا 6 بجے دن دفتر سیاست میں جاری رہے گی جس میں اردو ، تاریخ، نظم شعرا، مصنفین کو تمثیلی انداز میں نہایت خوبصورتی کے ساتھ سنٹرل پبلک ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے پیش کیا۔ ظفر اللہ فہیم ڈائرکٹر، ایم اے حمید کوآرڈی نیٹر اور حمیدہ بیگم کنوینر نے ضرور مشاہدہ کرنے کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT