Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو ایک دلچسپ زبان پر معلوماتی نمائش

اردو ایک دلچسپ زبان پر معلوماتی نمائش

اسکولی طلبہ کا دل موہ لینے والا مظاہرہ ، نمائش کا آج آخر دن

اسکولی طلبہ کا دل موہ لینے والا مظاہرہ ، نمائش کا آج آخر دن
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : اردو زبان کی ابتداء ، تاریخ ، و حروف تہجی سے لے کے غالب ، میر ، اقبال ، امجد کی تمثیلی نمائش کے ساتھ اپنی نوعیت کی منفرد اور نہایت معلوماتی اردو نمائش ، بہ عنوان ’ اردو ہے جس کا نام ‘ کا یہاں سنٹرل اسکول خلوت چوک روڈ پر آغاز ہوا ۔ افتتاح جناب شجاعت علی شجیع اسسٹنٹ ڈائرکٹر دور درشن نے کیا اور اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے اس قدر غیر معمولی مظاہرہ کی ستائش کرتے ہوئے دل کو موہ لینے والی نمائش قرار دیا اور کہا کہ اردو کی بڑی بڑی انجمنیں ہیں جن کو کام کرنا چاہئے لیکن ایک اقلیتی انگریزی میڈیم اسکول نے یہ کام کیا ہے ۔ جس کے لیے اسکول انتظامیہ ظفر اللہ فہیم ، صدر مدرس ، مدرسین قابل مبارک باد ہیں اس نمائش کا مشاہدہ کرنے کے لیے جہاں مختلف اسکولس کے ذمہ داران اور طلبہ نے شرکت کی ۔ وہیں نئی نسل کو اردو زبان سے واقف کروانے اس کے فروغ و بقاء اور استحکام کے لیے اردو کو نئی نسل میں منتقل کرنے کا یہ موثر ذریعہ ہے ۔ اس موقع پر ذمہ داران اسکولس محمد شاکد احمد ، محمد علی رفعت ، ڈاکٹر تقی الدین ، بدر الدین عبداللہ ، میراں محی الدین ، وقار خالد ، ایم اے حمید ، تمیز الدین احمد ، آنند ، جاوید علی ، ذکی احمد نے شرکت کی ۔ اسکول کے طلبہ نے تلفظ اور اردو زبان کے شعراء کے ملبوسات میں پیش کیا ۔ جو قابل دید ہے ۔ اردو کے شوقین اس کا ضرور مشاہدہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT