Wednesday , December 19 2018

اردو جرنلسٹ فورم آرمور کے اجلاس کا انعقاد

آڑمور۔12 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میںتلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم آرمور ڈیویژن کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فورم کے ذمہ داروں نے مختلف اُمور پر بات چیت کی اور ماہ رمضان کے متعلق بھی پروگرامات طئے کئے گئے ۔ فورم کے قائدین نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈ کیلئے تاخیر اور ہیلت کارڈ کے علاوہ صحافیوں کیلئے مک

آڑمور۔12 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میںتلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم آرمور ڈیویژن کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فورم کے ذمہ داروں نے مختلف اُمور پر بات چیت کی اور ماہ رمضان کے متعلق بھی پروگرامات طئے کئے گئے ۔ فورم کے قائدین نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈ کیلئے تاخیر اور ہیلت کارڈ کے علاوہ صحافیوں کیلئے مکانوں کی تعمیر اور دیگر مسائل پر ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ فوم کے ذمہ داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کے مسائل کو پورا کرتے ہوئے نیک نیتی کا ثبوت دیں ۔ اس پروگرام میںتلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم آرمور ڈیویژن کے صدر محمد خالد احمد ‘ نائب صدر سید ظفر علی ‘ سکریٹری عبدالمقصود ‘ خازن محمد صادق و دیگر ذمہ داران محمد شکیل ‘ علی بن محمد ‘ محمد معز ‘ حافظ جلال الدین ‘ محمد عقیل ‘ محمد پرویز ‘ عبدالرفیق و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT