Wednesday , December 19 2018

اردو دانی ، زبان دانی و انشاء کی مفت تعلیم و کتابوں کی فراہمی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : قاری محمد دستگیر خاں قادری ( بانی و ناظم ) کے بموجب محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیر پورہ میں عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات ، اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کی مفت تعلیم اور بلامعاوضہ کتابیں دی جارہی ہیں ۔ جن کے امتحانات 28 جنوری 2018 کو مقرر ہیں ۔ سوالات و جوابی بیاض دفتر ٹرسٹ سے جاری ہوں گے ۔ امتحانات کی کوئی فیس نہیں لی جارہی ہے ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ طلباء وطالبات جن کو اردو لکھنے پڑھنے نہیں آتا اور پردہ دار طالبات و خواتین گھروں پر کتابیں لے جاکر اردو سیکھنے کے بعد شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ اور ایسے ادارے جو اردو سکھا کر ہمارے مرکز سے شریک امتحان کرنا چاہتے ہوں وہ بھی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ روزانہ 4-30 تا 8 بجے شام ، قاری محمد دستگیر خاں قادری ناظم مدرسہ سے ملاقات کر کے تفصیلات حاصل کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT