Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو درس کتب کی بروقت فراہمی کا مطالبہ

اردو درس کتب کی بروقت فراہمی کا مطالبہ

نارائن پیٹ /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں 12 فیصد مسلم آبادی والے آندھرا مدارس سے وابستہ طلباء کیلئے سرکاری مدارس میں فی مدرس 30 طلباء کے لزوم کے بجائے فی مدرس 10 طلباء کا لزوم عائد کیا جائے ۔ اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ( سوٹا کی جانب سے ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن سے نمائندگی کی گئی ۔ جناب روف حسام الدین ریاستی سکریٹری سوٹا نے بتایا کہ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن سے نمائندگی کی گئی ۔ جناب روف حسام الدین ریاستی سکریٹری سوٹا نے بتایا کہ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے طلب کردہ اساتذہ یونین کے نمائندہ اجلاس میں جناب محمد نعیم صدر سوٹا نے ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ اردو مدرس کو اردو نصابی کتب بروقت سربراہ کئے جائیں ہم نصابی کتب تلگو میڈیم اور انگریزی میڈیم کے مدرس کو گذشتہ سال ہی فراہم کی گئی ہیں۔ مگر تاحال اردو میڈیم مدرس کو ہم نصابی کتب کی فراہمی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ ایس سی آر ٹی تلنگانہ کی جانب سے ہم نصابی کتب کے ترجمہ کروائے جانے کے باوجود عدم اشاعت اور تقسیم سے محروم کیا جانا ناقابل فہم ہے ۔ سوٹا قائدین نے بتایا کہ اس تعلیمی سال اردو میڈیم کے 11 ہزار طلباء ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں ۔ گذشتہ سال کئی مدارس میں مضمون واری اساتذہ کے تقرر یہاں تک کہ ودیا والنٹروں کا بھی تقرر نہیں ہوسکا ۔ اردو اساتذہ کیلئے خصوصی ڈی ایس سی کے ذریعہ بھرتی عمل میں لائی جانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ سوٹا قائدین نے کہا کہ اردو مدارس کو عیدالضحی کے موقع پر 3 دن کی تعطیل دی جائے ۔ اردو اساتذہ کیلئے ٹیلی کانفرنس تلگو کے ساتھ ساتھ منعقد کی جائے اور تمام تدریسی مواد بھی اردو میں فارہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT