Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو زبان ترقی کی راہ میں حائل نہیں

اردو زبان ترقی کی راہ میں حائل نہیں

ہمناآباد میں تہنیتی تقریب سے حافظ فیاض قاسمی کا خطاب

ہمناآباد میں تہنیتی تقریب سے حافظ فیاض قاسمی کا خطاب
ہنماآباد /15 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علم کا مقصد روزی کما نا نہیں بلکہ اخلاق کو سنوارنا ہے،اور اخلاق سے ہی اچھے بُرے انسان کی پہچان ہوتی ہے ان زرین خیالات کا اظہار حافظ فیا ض قا سمیؔ نے ایک تہنیتی تقریب کے دوران کہی،اس تہنیتی تقریب کا انعقاد اہلیان محلہ بی بی گلی کی جانب سے کیا گیا تھا،جسکی صدارت محمد مجید خان صدر مسلم ویلفئر اسو سی ایشن ہمناآباد نے کی اس تقریب کا آغاز مفتی محمد سہیل عاطف قاسمیؔ واعظ مسجد بلالؓ بی بی گلی کی قرات کلام پاک سے ہوا مہمان خصوصی کی حثیت سے سئینر رکن بلدیہ احمد معین الدین نے شرکت کی، اس تقریب میں اُن طلباء کو تہنیت پیش کی گئی جنہوں نے سی،ای،ٹی،میں بہتر رینک حاصل کرتے ہوئے فری میڈ یکل اور انجئینر سیٹ حاصل کی ہے،انہوں نے مزید کہا کے اُردومیڈیم سے پڑھنے والے طالب علم بھی آج اعلی مقام پر پہنچ رہے ہیںجس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کے اُردو زبان ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو تی۔شادان پبلک اسکول کے صدر مدرس شیخ ذاکر حُسین نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کے انسان کو ایسا علم حاصل کرنا چا ہئیے جس سے انسان کی دنیاء بن جا ئے اور آخرت سنور جا ئے،انہوں نے تمام حاضرین سے اپیل کی کے وہ اپنے بچوں کو اُردو زبان کے ساتھ ا نگلش زبان کا بھی ما ہر بنا ئیں۔واضح ہو کے اس مرتبہ محلہ بی بی گلی سے قاضی محمد شاکر الدین سیف ولد محمد عبدلروف کرانہ مرچنٹ نے ریا ستی سطح پر 738واں میڈیکل رینک حاصل کرتے ہوئے فری سیٹ حاصل کی ہے انکے علاوہ ترنم بنت عبدالکریم مرحوم کی دُختر نے بھی بہتر مظا ہر کیا ہے امکان ہے کے ان کو بھی میڈیکل سیٹ مل سکتی ہے، محمد شاہنواز ولد محمد عبدالشکور ڈرائیور اور محمد ذولفقار ولد محمد قیام الدین ان دونوں نے انجئینرنگ میں فری سیٹ حاصل کی ہے اور یہ تمام طلبہ اُردو میڈیم سے فارغ ہیں انکے علاوہ تین عالم دین جنکا عالم کا کورس مکمل ہوا ہے محمد صلاح الدین ولد محمد قطب الدین، محمد فضیل عاذب قاسمی،محمد وسیم اکرم قاسمی ولد محمد شفیع الدین کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔اس تقریب کے اختتام میں جناب تنویر سلمان صدر مجلس انتظامی کمیٹی بی بی گلی نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام طالب علموں کے والدین کو مبارک باد دی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،اس تقریب کی نظا مت سید اسد اُﷲ مجاہد نے کی ۔اس تقریب میں ہمناآباد کی معزز شخصیتوں نے شرکت کی جن میں قابل ذکر رکن بلدیہ سید یا سین علی،محمد صبور مرتضیٰ،محمد مجیب ٹیچر ، محمد تبریز (مجلسی قائد)اورمحمد روشن خان آلاآمین سیکرٹری کے علاوہ دیگر حضرات شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT