Wednesday , August 15 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو زبان کے ساتھ مسلسل ناانصافی حکومت کے اعلانات اور اقدامات میں تضاد

اردو زبان کے ساتھ مسلسل ناانصافی حکومت کے اعلانات اور اقدامات میں تضاد

بودھن۔/15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے کئے جارہے اعلانات اور عملی اقدامات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ قانون ساز اسمبلی و کونسل میں اردو اور اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ موثر انتظامات کرنے کے تعلق سے اعلانات کررہے ہیں لیکن ہمارے نام نہاد اردو دوست قائدین اردو زبان سے ہورہی ناانصافی کے تعلق سے چیف منسٹر کو واقف کروانے میں ناکام ہورہے ہیں۔ حال ہی میں شہر بودھن میں سرکاری اسکیمات کی تشہیر کیلئے ریاستی حکومت نے تقریباً دو لاکھ روپئے رقم مختص کی مسلم و محبان اردو کے کثیر آبادی والے شہر بودھن میں سرکاری دفتر سب کلکٹر آفس تحصیل آفس ، ڈگری کالج و جونیر کالج ، ہائی اسکول کے دیواروں پر سرکاری اسکیمات کی تشہیر تلگو، انگریزی اور ہندی زبان میں کی گئی تقریباً ایک سو مقامات پر سرکاری اسکیمات کی تشہیر تصویروں کے ذریعہ کی گئی ۔ ان میں سے کہیں بھی ایک تصویر پر اردو زبان کا استعمال نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ شادی مبارک اور ماہ رمضان کے تحائف کی تقسیم کے اشتہار پر بھی ایک سطر اردو تحریر نہیں کی گئی۔ رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر اپنے حلقہ اسمبلی میں ہورہی اردو زبان کے ساتھ ناانصافی کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT