Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد

اردو صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد

سنگاریڈی میں 20مارچ کو اجلاس: ایم اے قادر فیصل
نیالکل۔/13مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالقادر فیصل کنوینر اسٹیٹ اردو جرنلسٹ فورم، اسٹاف رپورٹر سیاست خالق حسینی ، ایم اے رفیق نوری رکن جرنلسٹ فورم نے ضلع میدک اردو جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام 20مارچ بروز اتوار بوقت صبح 10بجے سنگاریڈی کے ٹی این جی اوز بھون میں منعقد شدنی اجلاس میں ضلع میدک کے پرنٹ اور الکٹرانک اردو صحافیوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی۔ اس اجلاس کی صدارت عبدالقادر فیصل کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ایس سرینواس، اے ڈی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع میدک سید احمد علی، انچارج میناریٹی ویلفیر آفیسر ضلع میدک شرکت کریں گے۔ جناب عبدالقادر فیصل نے بتایا کہ اردو جرنلسٹ فورم ضلع میدک پچھلے 23سال سے اپنی کامیاب نمائندگیاں کو انجام دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میدک اکریڈیشن کمیٹی میں گزشتہ 15سال سے نمائندہ سیاست سنگاریڈی ایم اے خالق حسینی بحیثیت رکن ہیں جس کے تحت ضلع میدک کے ہر اردو صحافی کو اکریڈیشن موجود ہے۔ سابق میں ایم اے رفیق نوری اسٹاف رپورٹر منصف بھی دو میعاد تک صدر اردو جرنلسٹ فورم ضلع میدک رہ چکے ہیں۔ جناب عبدالقادر فیصل نے ضلع میدک کے تمام اردو صحافیوں سے اس اجلاس میں شرکت کرکے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر سید منیر صدر پریس کلب ظہیرآباد، اکرم الدین پٹیل، رحیم غوری جرنلسٹ، شمس الدین صحافی دکن، شجاع الدین، طیب علی، وسیم غوری نمائندہ سیاست، اختر حسین، محبوب غوری نمائندہ گواہ، اعجاز پاشاہ ، باقر حقانی، فصیح الدین، کلیم الرحمن نمائندہ سیاست سدی پیٹ، امتیاز مسعود سہارا رپورٹر، حسیب پٹیل بھارت نیوز سرویس کے علاوہ دیگر صحافیوں نے اجلاس منعقد کرنے پر عبدالقادر فیصل سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT