Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو طلبہ کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم پر زور

اردو طلبہ کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم پر زور

احمدنگر (مہاراشٹرا) ۔19مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستانی آزادی میں انقلاب زندہ باد کا نعرہ عوام تک پہنچانے کا کام اردو زبان نے ہی کیا ہے ۔ اردو زبان صرف سماج کو جوڑنے کا کام نہیں کرتی بلکہ افس کی مٹھاس دل کو چھولینے کا کام کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی صدر عبدالسلام نے کیا ۔ وہ بھنگار عالمگیر کے سرسید ا

احمدنگر (مہاراشٹرا) ۔19مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستانی آزادی میں انقلاب زندہ باد کا نعرہ عوام تک پہنچانے کا کام اردو زبان نے ہی کیا ہے ۔ اردو زبان صرف سماج کو جوڑنے کا کام نہیں کرتی بلکہ افس کی مٹھاس دل کو چھولینے کا کام کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی صدر عبدالسلام نے کیا ۔ وہ بھنگار عالمگیر کے سرسید احمد خان اسکول و ماتو شری اردو ہائی اسکول میں منعقدہ اردو ہفتہ کے اختتامی تقریب سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر عابد خان دوہہے خان ‘ شیخ فیروز حسن ‘ ڈاکٹر قمر سرور فاروقی ‘ ڈاکٹر خیرالنساء شیخ ‘شیخ نعیم سردار ‘ ماتو شری اردو ہائی اسکول کے صدرمدرس شیخ ضمیر ‘ شیخ فیاض تانبولی موجود تھے۔ جناب محمد عبدالسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو سے پڑھنے والے طلبہ بہت ترقی کرتے ہیں ‘تاہم اس کیلئے معیاری تعلیم کی سخت ضرورت ہے اور کہا کہ معیاری تعلیم کے حصول کیلئے اساتذہ طلبہ کو معیاری تعلیم دیں ۔ اردو ہفتہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ بعد ازاں مخدوم سوسائٹی کی سکریٹری ڈاکٹر قاضی قمر سرور فاروقی نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے اردو کے بیش بہا خدمات کی معلومات دی ۔ انہوں نے اپنی مخاطبت میں مزید کہا کہ دیگر اضلاع کے مقابلے احمد نگر ضلع اردو کے متعلق بچھڑا ہے جو کہ افسوسناک ہے ۔ اس تقریب کی نظامت صدر مدرس شیخ عمران ابراہیم نے کی جبکہ اظہار تشکر شیخ شہناز نے ادا کیا ۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں سید آصف قاسم ‘ انتظامیہ کمیٹی کے رکن شیخ فاروق ‘ جاوید عطا ‘ سیدہ افسانہ ‘ شیخ ثمینہ ‘شیخ پروین ‘ شیخ شہانہ ‘ شیخ زہرہ نے نمایاں رول انجام دیا ۔ اس موقع پر تقریب میں طلباء ‘ اساتذہ ‘ سرپرست حضرات کے علاوہ معززین شہر کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ یاد رہے کہ اردو ہفتہ کو کامیاب بنانے والے اساتذہ کا اعزاز ‘ اپریل یا مئی میںسنگم نیر میں ایک عظیم الشان جلسہ میں کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT