Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو فاضل امتحانات ڈسمبر 2014کے نتائج کا اعلان

اردو فاضل امتحانات ڈسمبر 2014کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد۔/4فبروری، (پریس نوٹ ) پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ ادبیات اردو کی اطلاع کے بموجب اردو فاضل مکمل گروپ (A&B) کے علاوہ اردو فاضل حصہ دوم گروپ (A&B) کے امتحانات 27ڈسمبر تا31ڈسمبر 2014 شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ریاست کے جملہ 17امتحانی مراکز پر منعقد کئے گئے۔ امتحانات کے نتائج کی اشاعت میں اگر کوئی سہو ہو تو اس کی ذمہ دار

حیدرآباد۔/4فبروری، (پریس نوٹ ) پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ ادبیات اردو کی اطلاع کے بموجب اردو فاضل مکمل گروپ (A&B) کے علاوہ اردو فاضل حصہ دوم گروپ (A&B) کے امتحانات 27ڈسمبر تا31ڈسمبر 2014 شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ریاست کے جملہ 17امتحانی مراکز پر منعقد کئے گئے۔ امتحانات کے نتائج کی اشاعت میں اگر کوئی سہو ہو تو اس کی ذمہ داری ادارہ پر نہ ہوگی۔ امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ میمورنڈم آف مارکس اور سرٹیفکیٹس 14فبروری سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اردو ماہر، اردو عالم اور اردو فاضل امیدواروں کو ان کے حاصل کردہ نشانات کی دوبارہ جانچ یا دوبارہ گنتی کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ 27 فبروری تا 8مارچ 2015 مقرر کی گئی ہے ۔ دوبارہ جانچ کی فیس فی پرچہ 100/- روپئے اور دوبارہ گنتی کے لئے فی پرچہ 50مقرر کی گئی ہے۔ فیس بذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق ” Idara-e-adabiyat-e-urdu” یا نقد باخذ رسید ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد پر داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ میمورنڈم آف مارکس کی زیراکس منسلک کرنا ضروری ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون040-23310469 پر ربط پیداکریں۔ امتحانات کے نتائج کی فہرست صفحہ (8) پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT