Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو مادری زبان کو اپنے ماں کی طرح محبت کرنے سے اس کی بقا اور ترقی ممکن

اردو مادری زبان کو اپنے ماں کی طرح محبت کرنے سے اس کی بقا اور ترقی ممکن

سیاست ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک سے کامیابی کے تناسب میں اضافہ ، جناب زاہد علی خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : آج سے پندرہ سال قبل سیاست نے ایک سروے کروایا تھا جس میں اس بات کا پتہ لگائے کہ مسلمان طلبہ کا دسویں اور انٹر میڈیٹ میں کامیابی کا تناسب کیا ہے تو حیرت انگیز طور پر کامیابی کا تناسب 6 تا 8 فیصد تھا اور آج 15 سال کے بعد بڑھ کر 68 فیصد ہوگیا اور ایسا رجحان برقرار رہے تو مستقبل میں کامیابی کا تناسب 100 فیصد تک ہوجائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے یہاں سیاست ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک کے رسم اجرائی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا اور سلسلے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسلم طبقہ میں ڈراپ اوٹ کی شرح زیادہ ہے اور اس کا راست اثر شرح خواندگی پر پڑتا ہے جس کی وجہ مسلمانوں میں ناخواندگی زیادہ ہے اردو میڈیم کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا جو طالب علم اردو میڈیم سے ایس ایس سی ریاست بھر میں ٹاپ رہے گا  اس کو گولڈ میڈل دیا جائے گا ۔ اس کے لیے اب جو ایک ماہ کا وقت امتحان کے لیے ہے اس کی سنجیدگی کے ساتھ تیاری کریں ۔ ٹیلی ویژن اور دعوتوں سے گریز کریں اور یہ مشقی سوالات کی جو کتاب دی گئی ہے یہ امتحان میں کامیابی کی ضامن ہے ۔ ہر مضمون کے لیے اس سے مدد حاصل کریں ۔ اردو زبان کے متعلق جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ یہ ہماری مادری زبان ہے ۔ جس طرح ہم اپنی ماں سے محبت کرتے ہیں اسی طرح اپنی مادری زبان سے بھی محبت کریں ۔ اس میں اس کی بقاء اور ترقی ہے ۔ لڑکیوں کی تعلیمی شعبہ میں اچھے مظاہرہ کی مثالیں دیتے ہوئے لڑکوں کو بھی آگے آنے کا مشورہ دیا ۔ حیدرآباد کے قدیم اسکولس مدرسہ عالیہ ، محبوبیہ اور نامپلی اسکول جو تاریخ ساز ہیں جہاں میر محبوب علی خاں اور میر عثمان علی خاں نے تعلیم حاصل کی آج انتہائی ابتر حالت میں ہیں ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے اس کوئسچن بنک کی تیاری کرنے والے ان اساتذہ سے اظہار تشکر کیا اور نئے نصاب سے ہونے والی دشواریاں کو پیش کیا ۔ اس تقریب کے اعزازی مہمانان جناب ایم ایس فاروق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی جناب ظفر اللہ فہیم ڈائرکٹر سنٹرل پبلک اسکول کے علاوہ سید خلیل احمد قادری ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کے نئے طریقہ امتحان سوالات سے واقف کروایا اور خواجہ معین الدین ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، امجد علی ، عبدالمجید نور نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جن اساتذہ نے کوئسچن بنک کی تیاری میں تعاون کیا ان کی توصیف نامہ اور شال پوشی کی گئی ۔ ان میں ڈاکٹر یوسف النساء ، ام ہانی ، زینب النساء اور دیگر اساتذہ شامل ہیں ۔ اردو میڈیم کے مختلف اسکولس کے طلبہ طالبات نے نعتیں پیش کی ۔ ایم اے حمید نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور آخر میں شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT