Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو مدارس کو دیگر زبانوں کے مدارس میں ضم نہ کرنے کا مطالبہ

اردو مدارس کو دیگر زبانوں کے مدارس میں ضم نہ کرنے کا مطالبہ

بیدر۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک راجیہ اردو ٹیچر اسوسی ایشن ( کراٹا ) شاخ ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے وزیر اعلیٰ کرناٹک اور وزیر تعلیم حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو مدارس کو کنڑا اور دیگر زبانوں کے مدارس میں ضم کرنے کے مطالبہ کو فوراً مسترد کیا جائے۔ کئی سال سے سرکاری اردو مدارس کو ختم کرنے کی منظم سازش مختلف

بیدر۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک راجیہ اردو ٹیچر اسوسی ایشن ( کراٹا ) شاخ ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے وزیر اعلیٰ کرناٹک اور وزیر تعلیم حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو مدارس کو کنڑا اور دیگر زبانوں کے مدارس میں ضم کرنے کے مطالبہ کو فوراً مسترد کیا جائے۔ کئی سال سے سرکاری اردو مدارس کو ختم کرنے کی منظم سازش مختلف بہانوں سے کی جارہی ہے۔ ایسے کسی اردو مخالف اقدام کو غیور اردو داں طبقہ ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ کرناٹک راجیہ اردو ٹیچر اسوسی ایشن ضلع بیدر نے اردو اسکول کو دیگر زبانوں میں ضم کرنے مشورہ دینے والے مسلم اراکین اسمبلی سے پرزور اپیل کی ہے کہ بجائے اردو مدارس کو بند کرنے کے ان مدارس کے معیار کو مزید بلند کرنے کے اقدامات کرنے کیلئے حکومت کو مشورہ دیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT