Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو مدارس کے رمضان میں اوقات کی تبدیلی احکام جاری

اردو مدارس کے رمضان میں اوقات کی تبدیلی احکام جاری

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ( سوٹا ) تلنگانہ کے صدر محمد عبدالنعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں تلنگانہ ریاست کے اردو مدارس ، اردو سکشن ، ڈائیٹ ، متوازی میڈیم کے اردو سیکشن کے اوقات 28-5-2017 تا 25-6-2017 صبح 8-30 بجے دن تا 1-30 بجے دن رہیں گے ۔ اس سلسلہ میں کمشنر و ڈائرکٹر نے احکام نمبر RC.No.310/A/UMC-2/15 مورخہ 15-5-2017 جاری کر کے تمام ڈی ای اوز ، آر جے ڈی ، ڈائٹ پرنسپل کو ان احکام کی عمل آوری کی ہدایت دی ہے اور سوٹا کی جانب سے حکومت اور محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT