Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو مسکن میں کل غزلوں اور گیتوں کی شام اردو کے نام

اردو مسکن میں کل غزلوں اور گیتوں کی شام اردو کے نام

حیدرآباد۔/8مئی، ( پریس نوٹ ) صدر کہکشاں کلچرل اسوسی ایشن جناب یوسف الدین یوسف کی اطلاع کے بموجب 10مئی بروز منگل شام 7بجے ( بعد مغرب ) اردو مسکن خلوت روڈ میں ایک تہذیبی پروگرام ’’ غزلوں اور گیتوں کی شام اردو کے نام ‘‘ زیر صدارت پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی  تلنگانہ منعقد ہوگا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد فاروق حسین ( ایم ایل سی ) جناب خلیق الرحمن، جناب ایس کے افضل الدین، جناب مجتبیٰ علی خان، ڈاکٹر م ق سلیم، ڈاکٹر جاوید کمال، ڈاکٹر معین امر بمبو، جناب سرینواس، محترمہ تلسی سرینواس شرکت کریں گے۔ صدر بزم جناب یوسف الدین یوسف خیرمقدمی و تعارفی تقریر کریں گے۔ نظامت کے فرائض جناب زاہد حسین زاہد اور نورماریہ انجام دیں گے۔ فنکاروں میں غزل گلوکار استاد یعقوب علی، عثمان مرزا، یوسف الدین یوسف، عنایت خان اور زاہد حسین زاہد ساز پر غزل ، گیت پیش کریں گے۔ طبلہ پر استاد سید عثمان اور شکیل سنگت کریں گے۔ کی بورڈ پر رمیش مورے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT