Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو مشاعرہ ، شاعر سردار پنچھی ، پرت پال کور کی شرکت

اردو مشاعرہ ، شاعر سردار پنچھی ، پرت پال کور کی شرکت

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام 11 جنوری 2015 کو منعقد شدنی مشاعرہ میں ملک اور بیرون ملک مقبول شعراء کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ جناب زاہد علی خاں کے زیر صدارت منعقد ہونے والے اس مشاعرہ میں ہندوستان کے انتہائی مشہور مترنم استاد شاعر سردار پنچھی نے شرکت کی توثیق کی ہے ۔ ان کے علاوہ لدھیانہ اگریکلچر یونیورسٹی کی اعلی عہدیدار محترمہ پرت پال کور نے بھی شرکت کی اطلاع دی ہے ۔ سید مسکین احمد بانی انجمن اور خلیق الرحمن صدر نشین مشاورتی کمیٹی کی راست نگرانی میں انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ ملک کے چنندہ مشاعروں میں شمارے کئے جانے والے اس مشاعرہ میں حیدرآباد اور اضلاع کے چند منتخب پسندیدہ شعراء کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ مشہور عالمی ناظم مشاعرہ ڈاکٹر کلیم قیصر (گورکھپور ) کی نظامت ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT