Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم اسکولس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ

اردو میڈیم اسکولس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ

سنگاریڈی۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ٹیچرس فیڈریشن ضلع میدک کا ایک نمائندہ وفد جناب محمد ذاکر حسین ریاستی کنوینر میناریٹی سیل کی قیادت میں راجیو ودیا مشن ضلع میدک کے پراجکٹ آفیسر محترمہ شیخ یاسمین باشاہ سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع میں مدارس کی کارکردگی، گرانٹس کی اجرائی، مدارس کی تعمیر و درستگی اور اردو مدارس میں درپیش مسائ

سنگاریڈی۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ٹیچرس فیڈریشن ضلع میدک کا ایک نمائندہ وفد جناب محمد ذاکر حسین ریاستی کنوینر میناریٹی سیل کی قیادت میں راجیو ودیا مشن ضلع میدک کے پراجکٹ آفیسر محترمہ شیخ یاسمین باشاہ سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع میں مدارس کی کارکردگی، گرانٹس کی اجرائی، مدارس کی تعمیر و درستگی اور اردو مدارس میں درپیش مسائل وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں ٹی ٹی ایف کے ریاستی سکریٹری مسٹر جگناتھم، ضلعی جنرل سکریٹری مسٹر بھومی سرینواس، مُن پلی منڈل صدر جناب قمر الدین، کیندہ پور منڈل صدر و سکریٹری مسٹر اشوک و ملیکارجن وغیرہ شامل تھے۔ محترمہ شیخ یاسمین باشاہ نے ٹی ٹی ایف قائدین کو تیقن دیا کہ الیکشن کے فوری بعد وہ پوری طرح سے مدارس پر ہی اپنی توجہ مرکوز کریں گی کیونکہ ان کو کلکٹر ضلع میدک محترمہ سمیتا سبھروال کی جانب سے جاریہ الیکشن کا ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیاہے۔

TOPPOPULARRECENT