Wednesday , December 19 2018

اردو میڈیم اسکول کیلئے ایم پی نظام آباد کا امدادی فنڈ

بودھن ۔ 3فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر کے قدیم مدرسہ دارالعلوم ہائی اسکول اردو میڈیم محلہ عالیہ آباد کی انتظامی کمیٹی کے صدر محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ سکریٹری کرسپانڈنٹ محمد اعجاز احمد ایڈوکیٹ ‘ نائب معتمد سید شاکر ‘سید اظہر معین الدین خان ‘ سید مخار ‘ سید محسن ‘ شیخ سالم کی اپیل پر رکن پارلیمنٹ مسٹر مدھو یاشکی گوڑ نے م

بودھن ۔ 3فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر کے قدیم مدرسہ دارالعلوم ہائی اسکول اردو میڈیم محلہ عالیہ آباد کی انتظامی کمیٹی کے صدر محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ سکریٹری کرسپانڈنٹ محمد اعجاز احمد ایڈوکیٹ ‘ نائب معتمد سید شاکر ‘سید اظہر معین الدین خان ‘ سید مخار ‘ سید محسن ‘ شیخ سالم کی اپیل پر رکن پارلیمنٹ مسٹر مدھو یاشکی گوڑ نے مدرسہ ہذا میں کلاس رومس کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپئے رقم اپنے خصوصی فنڈ سے جاری کئے ۔ مذکورہ رقم سے تین رومس و دیگر تعمیری کام انجام دیئے گئے ۔

کلاس رومس کی مزید ضرورت ہونے پر کمیٹی کے ارکان نے مقامی رکن اسمبلی بودھن و ریاستی وزیر سدرشن ریڈی کی توجہ طلبہ کو پیش آرہی دشواریوں کی جانب مبذول کروانے پر مسٹر سدرشن ریڈی نے 10جنوری کو اپنے خصوصی فنڈز میں سے پانچ لاکھ روپئے رقم کی اجرائی کیلئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ۔مدرسہ ہذا کمیٹی نے ایم پی اور ایم ایل اے صاحب کی جانب سے اردو میڈیم مدرسہ کیلئے خطیر رقم کی اجرائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ قائدین کی تہنیت کیلئے 9فبروری کو ایک جلسہ کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ محبان اردو کو اس جلسہ میں شرکت کرنے کی خواہش کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT