Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم اقامتی اسکول میں داخلے

اردو میڈیم اقامتی اسکول میں داخلے

سنگاریڈی ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کستوربا گاندھی اقامتی اسکول برائے اقلیتی طالبات اردو میڈیم موضع کاشی پور سنگاریڈی میں جماعت ششم سے جماعت نہم تک طالبات کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔ داخلے 12 جون 2014 سے دیئے جارہے ہیں ۔ ناموں کا اندراج یکم جون 2014 سے عمل میں آیا ۔ مدرسہ ہذا RVM کے تحت زیرانتظام اے پی ریذیڈنیشنل اسکول سوسائٹی حیدرآباد کام

سنگاریڈی ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کستوربا گاندھی اقامتی اسکول برائے اقلیتی طالبات اردو میڈیم موضع کاشی پور سنگاریڈی میں جماعت ششم سے جماعت نہم تک طالبات کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔ داخلے 12 جون 2014 سے دیئے جارہے ہیں ۔ ناموں کا اندراج یکم جون 2014 سے عمل میں آیا ۔ مدرسہ ہذا RVM کے تحت زیرانتظام اے پی ریذیڈنیشنل اسکول سوسائٹی حیدرآباد کام کررہا ہے ۔ سال 2005ء میں اس مدرسہ کا قیام عمل میں آیا ۔ مدرسہ ایک وسیع دو منزلہ بلڈنگ موضع کاشی پور میں کام کررہا ہے ۔ جس میں طالبات کیلئے تمام سہولیات موجو دہیں ۔ مدرسہ کے قیام کا مقصد مسلم طالبات میں موجود ناخواندگی کو دور کرنا ہے ۔ مدرسہ میں تدریس کیلئے مضمون واری قابل ٹرینڈ گریجویٹ اساتذہ موجودہ ہیں ۔ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کو کمپیوٹر ، ٹیلرنگ ، کشیدہ کاری کے علاوہ عربی تعلیم کا بھی انتظام موجود ہے ۔ مدرسہ میں داخلے لینے والی طالبات کو منجانب حکومت مفت طعام و قیام کے علاوہ مفت کتابیں ، نوٹ بکس ، دو جوڑے یونیفارم اور طبی سہولیات موجود ہیں ۔ ہر طالبہ کو ماہانہ (50) روپئے اسکالر شپ دیا جاتا ہے ۔ کستور با گاندھی اقامتی مدرسہ کاشی پور سنگاریڈی کا دسویں جماعت کا نتیجہ اس سال 71% فیصد رہا ۔ مدرسہ کی طالبات سلمہ بیگم 7.7 گریڈ اور فرحانہ بیگم 7.2 گریڈ حاصل کرتے ہوئے اعلی نشانات سے کامیابی حاصل کی ۔ تمام اولیائے طالبات دانشوران ملت ، ائمہ مساجد ، اقلیت دوست احباب سے خواہش کی جاتی ہے کہ ترک تعلیم کی ہوئی لڑکیوں کو اس مدرسہ میں داخلے دلواتے ہوئے تعلیمی سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دیں ۔ مزید معلومات کرنے کیلئے مندرجہ ذیل فون نمبرات 8179783164, 8500304540 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT