Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم طالب علم کو تہنیت

اردو میڈیم طالب علم کو تہنیت

اوٹکور ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے اردو میڈیم سے جماعت دہم میں گزشتہ سال بہترین نشانات حاصل کرنے والے طالب علم محمد متین متعلم ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکور ) اوٹکور کو حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم میں منعقدہ اجلاس میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں گولڈ میڈل پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر اوٹکور ض

اوٹکور ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے اردو میڈیم سے جماعت دہم میں گزشتہ سال بہترین نشانات حاصل کرنے والے طالب علم محمد متین متعلم ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکور ) اوٹکور کو حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم میں منعقدہ اجلاس میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں گولڈ میڈل پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر اوٹکور ضلع پریشد ہائی اسکول میں گزیٹیڈ ہیڈماسٹر جناب وی راملو نے متعلم مدرسہ ماسٹر محمد متین کو ایک تقریب منعقد کر کے تہنیت پیش کی اور کہا کہ محمد متین نے گاوں اور مدرسہ کا نام روشن کیا ہے ۔ جناب روف حسام الدین نے جدہ اردو اکیڈیمی ، اردو زبان اور مدارس کے فروغ کے سلسلہ میں خدمات کو لائق تحسین قرار دیا اور طالب علم محمد متین کی تعلیمی محنتوں کو سراہنا کی ۔ اس موقع پر جناب گرپال ، دستگیر ٹیچر ، جناب خواجہ ، سید جلال الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT