Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم طلباء کو کتابوں کی عدم سربراہی

اردو میڈیم طلباء کو کتابوں کی عدم سربراہی

یلاریڈی 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات کو دوماہ کا عرصہ گذرنے کو آگیا لیکن آج تک مکمل نصابی کتابیں سربراہ نہ کی گئی جس سے طلباء کا تعلیم کا مقررہ وقت تباہ ہورہا ہے ۔ صرف دو کتابیں اردو اور ریاضی اسکولوں کو سربراہ کی گئی ہیں جبکہ طلباء کو باقی نصابی کتابوں کی تقسیم سے محروم رہنا پڑرہا ہے ۔ طویل تعلیمی وقت گذارنے کے بعد کتابیں فراہم کرنے سے طلباء پر بوجھ پڑے گا ۔ اس لئے اولیائے طلباء کا مطالبہ ہیکہ جلد از جلد تمام اسکولوں کی نصابی کتب سربراہ کرتے ہوئے طلباء کی تعلیم کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ نصابی کتابیں نہ ہونے سے اساتذہ کو بھی خالی رہنے کا بہانہ آسانی سے مل رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT