Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میڈیم طلبہ سائنس و ٹکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں

اردو میڈیم طلبہ سائنس و ٹکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں

محبوب نگر /10 جولائی ( ذریعہ ای میل ) اردو میڈیم طلبہ دور حاضر میں اپنے آپ کو سائنس و ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کریں کیونکہ عالمی سطح پر ٹکنالوجی کے شعبہ میں بڑھتی ہوئی ترقی سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں تقریباً ہر کام روبوٹ اور ٹکنالوجی کے ذریعہ انجام پائے گا ۔ اردو ذریعہ تعلیم طلبہ مایوسی کا شکار نہ ہو اور سخت محنت و جستجو اور

محبوب نگر /10 جولائی ( ذریعہ ای میل ) اردو میڈیم طلبہ دور حاضر میں اپنے آپ کو سائنس و ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کریں کیونکہ عالمی سطح پر ٹکنالوجی کے شعبہ میں بڑھتی ہوئی ترقی سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں تقریباً ہر کام روبوٹ اور ٹکنالوجی کے ذریعہ انجام پائے گا ۔ اردو ذریعہ تعلیم طلبہ مایوسی کا شکار نہ ہو اور سخت محنت و جستجو اور مثبت سونچ کے ذریعہ اعلی تعلیم کے حصول کے ساتھ بہتر روزگار حاصل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی محبوب نگر نے ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر کی جانب سے منعقدہ اورینٹیشن پروگرام و جلسہ تقسیم انعامات پروگرام سے کیا ۔ وہ ’’اعلی تعلیم اور نفسیاتی تناظر ‘‘ کے موضوع پر مخاطب تھے ۔ مہمان خصوصی جناب سلیم فاروقی معتمد اردو اکیڈیمی جدہ نے اردو ذریعہ تعلیم کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے کوئی بھی علم آسانی سے سیکھا جاسکتا ہے ۔ اردو ذریعہ تعلیم کے ذریعہ طلباء و طالبات ترقیوں کی اعلی منزلیں طئے کر رہے ہیں ۔ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ضرورت ہے کہ اپنے اندر صلاحیتوں کو پیدا کریں ۔ انہوں نے گورنمنٹ اسکولس کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اردو اکیڈیمی جدہ کی سرکاری مدارس میں جاری سرگرمیوں کو پیش کیا ۔ قبل ازیں ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل کالج نے اپنے خطاب میں تعلیمی سال کی رپورٹ اور نتائج کے اعداد وشمار کو بیان کیا اور طلبہ سے خواہش کی کہ ہ بہتر نظم و ضبط کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی سطح پر اعلی نشانات حاصل کرنے والی اردو میڈیم کی طلباء زرین کہکشاں اور اساتذہ کو جناب سلیم فاروقی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اور انعام سے نوازہ گیا ۔ مزید کالج کی سطح پر اعلی نشانات حاصل کرنے والے بی اے ( ایچ ای پی ) و ( ای پی پی ) گروپ کی طلبہ کی ہمت افزائی کیلئے انہیں انعامات عطا کئے گئے ۔ اس پروگرام میں جناب وزیر صاحب نائب پرنسپل محمد غوث لکچرر سیاسیات ، سبھاشنی لکچرر تلگو نے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام کا آغاز یاسمین سلطانہ گروپ کے ترانہ ہندی سے ہوا ۔ آسیہ سلطانہ ، بی بی افشاں نے مہمانان کا تعارف پیش کیا ۔ اس پروگرام میں جناب سیادت علی نے زرین کہکشاں کے ایم اے کی دونوں سالوں کی فیس اپنی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل نے انجام دی ۔ عارفہ جبین کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔ دیگر اعزازی مہمانان میں جناب حلیم بابر ، جناب نور آفاقی ، جناب نصیر احمد ، جناب ظہیر ناصری ، جناب صادق اللہ صاحب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے لکچرر اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT