Thursday , December 13 2018

اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ کیلئے ریاضی ٹیچر کے تقرر کا مطالبہ

بچکنڈہ 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرائمری اسکول کے صدر معلمہ شفیق النساء نے نمائندہ سیاست کو فون پر اطلاع دی کہ گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ میں میاتھس کے ٹیچر کی سخت ضرورت ہے کیونکہ دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 2015 ء میں ایس ایس سی امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے لیکن ابھی تک اسکول می

بچکنڈہ 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرائمری اسکول کے صدر معلمہ شفیق النساء نے نمائندہ سیاست کو فون پر اطلاع دی کہ گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول بچکنڈہ میں میاتھس کے ٹیچر کی سخت ضرورت ہے کیونکہ دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 2015 ء میں ایس ایس سی امتحان کا آغاز ہونے جارہا ہے لیکن ابھی تک اسکول میں میاتھس کے ٹیچر نہیں ہے۔ گورنمنٹ اردو میڈیم بچکنڈہ کے 10 ویں میں 16 طلباء و طالبات ہیں۔ باقی ٹیچرس نہ رہنے کی وجہ سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات محروم ہورہے ہیں۔ سالانہ امتحان تک میاتھس کے کوئی بھی ٹیچر الاٹ نہ ہو تو طلباء کا شدید نقصان ہوگا۔ ڈی ای او سے اپیل کی جارہی ہے کہ فوراً بچکنڈہ گورنمنٹ اسکول پر ریاضی کے ٹیچر کا تقرر کریں۔

TOPPOPULARRECENT