Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو میں فہرست رائے دہندگان کی اشاعت

اردو میں فہرست رائے دہندگان کی اشاعت

ملک بھر میں پارلیمانی حلقہ بیدر کو اعزاز

ملک بھر میں پارلیمانی حلقہ بیدر کو اعزاز

بیدر۔/23مارچ، ( پریس نوٹ ) ممتاز عثمانین سابق چیف منسٹر کرناٹک مسٹر دھرم سنگھ کانگریس امیدوار پارلیمانی حلقہ بیدر نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور یہ بھی کہا کہ پارلیمانی حلقہ بیدر میں انہوں نے کئی ایک ترقیاتی کام انجام دیئے ہیں جن میں میڈیکل کالجس، پالی ٹیکنک کالجس اور اسکولس کا قیام شامل ہے اور ورلڈ بینک کے ذریعہ بیدر تا میسور ہائی وے روڈ کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ بیدر۔ حیدرآباد ٹرین کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ لوک سبھا انتخابات 2014ء میں پارلیمانی حلقہ بیدر اور گلبرگہ میں رائے دہندگان کو فہرست رائے دہندگان اردو زبان میں دستیاب رہے گی جو پورے ملک میں ضلع بیدر کو اعزاز حاصل ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے الیکشن آفیسر مسٹر جعفر سے نمائندگی کی اور ان کی اس نمائندگی کو قبول کرتے ہوئے فہرست رائے دہندگان اردو میں طباعت کرانے کا یقین دلایا۔ مسٹر دھرم سنگھ نے بیدر میں 22مارچ کو اپنی قیامگاہ پر مختلف علاقوں کے قائدین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مسٹر دھرم سنگھ نے حیدرآباد اور عثمانیہ یونیورسٹی میں دور طالب علمی کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کو یاد کرتے ہوئے خراج ادا کیا۔ انہوں نے ممتام صحافی جناب عابد علی خاں صاحب بانی ایڈیٹر ’سیاست‘، مخدوم محی الدین کو بھی یاد کیا اور ان کی خدمات کو خراج ادا کیا۔ مسٹر دھرم سنگھ نے ملک میں بی جے پی کی لہر کے پروپگنڈہ کو اپریل فول قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد پتہ چلے گا کہ ملک میں کس کی لہر ہے۔ مسٹر دھرم سنگھ نے اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس پارٹی کو پہلے سے زیادہ اور مضبوط کریں۔ اس موقع پر مولانا محمد عثمان خان مرزائی، محمد ارشاد علی صدر یوتھ کانگریس پارلیمانی حلقہ بیدر، مسٹر اے بی سوامی، محترمہ فاطمہ انور صدر مجلس بلدیہ بیدر کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT