Monday , February 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو ٹیچرس کی جائیدادیں موجود ‘ امیدوار ندارد

اردو ٹیچرس کی جائیدادیں موجود ‘ امیدوار ندارد

حیدرآباد۔9مارچ ( آئی این این ) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری نے آج ریاستی قانون ساز کونسل کو مطلع کیا کہ مستحق اہل امیدواروں کی عدم دستیابی کے سبب اردو ٹیچرس کی کئی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ مسٹر سری ہری نے وقفہ سوالات کے دوران اس مسئلہ پر اٹھائے گئے سوالات پر جواب دیا کہ ڈی ایس سی 2008 کے ذریعہ 326مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتیاں کی گئیں ۔ درج فہرست طبقات و قبائل اور خواتین کے زمرہ کے تحت محفوظ 285 جائیدادوں پر موزوں امیدوار دستیاب نہیں ہوئے ۔ اس سے قبل ڈی ایس سی کے تحت ٹیچرس کی 145 جائیدادوں کے منجملہ صرف تین بھرتیاں کی جاسکیں تھیں ۔ ڈی ایس سی 2012ء کے تحت نشاندہی شدہ 731 جائیدادوں کے منجملہ حکومت کو صرف 405 موزوں امیدوار بھرتیوں کے لئے دستیاب ہوسکے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہ کہ ریاستی حکومت اردو زبان کی ترقی کے وعدہ کی پابند ہے اور اردو ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادیں پُر کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT