Tuesday , October 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو کالج کیلئے جائیدادیں منظور

اردو کالج کیلئے جائیدادیں منظور

مکتھل 12؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نے مکتھل گورنمنٹ جونیر کالج اردو آرٹس سیکشن کے لئے چار جائیدادوں کی منظوری دی ہے ۔ یہاں موصولہ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت نے 15 سیلف فینانس کالجس کو 69 لیکچررس کے جائیداد کو منظوری دی ہے جس میں مکتھل اردو میڈیم جونیر کالج کے چار جائیداد اردو ‘ کامرس ‘ معاشیات اور شہریت کی جائیدادیں بھی شامل ہیں ۔ حکومت کے اس اعلان پر طلبہ و طالبات اور اولیائے طلبہ کے علاوہ اردوداں حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی اور مستقر کے علمی ادبی حلقوں نے اس کا خیرمقدم کیا اور طلبہ میں شیرینی تقسیم کی ۔ اس موقع پر نرسمہارگوڑ صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی ‘ رحیم پیٹل ‘ ڈاکٹر ابوبکر صدیقی ‘ سالم بن عمر بصراوی ‘ عبدالرحمن ‘ نورالدین برہان و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT