Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / اردو کسی خاص طبقہ کی زبان نہیں: شبانہ اعظمی

اردو کسی خاص طبقہ کی زبان نہیں: شبانہ اعظمی

نئی دہلی۔21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ادکارہ شبانہ اعظمی نے خوشی کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل میں اردو سیکھنے کا رجحان فروغ پارہا ہے اور یہ شوق خوش آئند ہے۔ ان کا ایقان ہے کہ اردو کسی خاص طبقہ کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ ہر طبقہ اور ہر فرد کی زبان ہے۔ شبانہ اعظمی جنہوں نے شاعر و گلوکار مینو بخشی کی کتاب ’’موج سراب‘‘ کی رسم اجرا انجام دی، توقع ظاہر کی کہ اردو زبان کی ترقی و ترویج برقرار رہے گی۔ اردو ایک ایسی زبان ہے کہ جس کے ذریعہ ہم ہر ایک بنیاد پر بات کرسکتے ہیں۔ اس کو کسی خاص طبقہ تک محدود نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے کہ نوجوان نسل بھی جشن ریختا جیسے تیوہاروں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگرچہ کہ یہ لوگ اردو زبان سے پوری طرح واقف نہیں ہوتے لیکن وہ سیکھنا چاہتے ہیں اور اردو کو سننا چاہتے ہیں۔ اس سے میرے اندر یہ امید کی کرن پیدا ہوئی ہے کہ یہ زبان ہمیشہ زندہ و جاویداں رہے گی۔ موج سراب اردو غزلوں کا مجموعہ ہے جس میں زندگی، محبت اور جنس کے مقاصد کو بہترین خیال کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ روپا کی جانب سے اس کتاب کی اشاعت عمل میں لائی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT