اردو کیلئے جناب زاہد علی خان کی خدمات ناقابل فراموش

محبوب نگر /15 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور ان کے معاونین جناب ظہیرالدین علی خان اور جناب عامر علی خان کی اردو زبان کیلئے خدمات کو محبان اردو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد امتیاز اسحق سینئیر ٹی آر ایس قائد نے مستقر محبوب نگر پر اردو دانی امتحانات کے مرکز کے معائنہ کے موقع پر ک

محبوب نگر /15 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور ان کے معاونین جناب ظہیرالدین علی خان اور جناب عامر علی خان کی اردو زبان کیلئے خدمات کو محبان اردو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد امتیاز اسحق سینئیر ٹی آر ایس قائد نے مستقر محبوب نگر پر اردو دانی امتحانات کے مرکز کے معائنہ کے موقع پر کیا ۔ شاہ صاحب گٹہ پر اردو دانی امتحانات کے مرکز کا معززین شہر نے معائنہ کیا اور مسرت کا اظہار کیا جن میں قابل ذکر عبدالرحمن موظف لکچرر محمد عبدالعلیم صدر وقف کامپلکس کمیٹی ، یوسف بن ناصر کانگریس قائد ، حلیم بابر صدرنشین کہکشاں ، سید مسعود ، محمد اقبال عہدیداران الحمدللہ سوسائٹی ، محمد عبدالمجید سکریٹری مسلم سنگم و گنپتی شامل ہیں ۔ امتیاز اسحق نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں کہ وہ اردو کی بقاء و ترقی کیلئے ٹھوس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے الحمدللہ سوسائٹی کے عہدیداروں کو تیقن دیا کہ وہ ایسے کاموں کو جاری رکھیں حکومت کی طرف سے ہر ممکنہ مدد کیلئے موثر نمائندگی کیلئے وہ تیار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر خود ریاست میں اردو کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہیں اور وہ کئی ایک اقدامات روبعمل لارہے ہیں ۔ امتحانات کے کوآرڈینیٹر و ذمہ دار الحمدللہ سوسائٹی محمد بشیرالدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر میں ان امتحانات کی شدت سے کمی محسوس کی جارہی تھی چنانچہ عبدالرحمن اور عبدالعلیم کے حسن تعاون سے ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کرتے ہوئے محبوب نگر مرکز کی منظوری حاصل کی گئی ۔ وقت کی کمی کے باوجود 30 طلباء نے داخلہ حاصل کیا اور شریک امتحان رہے ۔ آئندہ امتحانات میں 100 سے زائد طلباء کی شرکت کو یقینی بنانے کی ممکنہ سعی کی جائے گی ۔ جناب عبدالعلیم ، عبدالواحد تاج ، گنپتی ، عبدالرزاق وغیرہ نے بھی مخاطب کیا ۔ امتحانات کی نگرانی عابدہ بیگم اور واحد تاج نے کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT