Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو کی ویب سائٹ جہانِ اردو ڈاٹ کام کا آغاز

اردو کی ویب سائٹ جہانِ اردو ڈاٹ کام کا آغاز

نئی نسل کو اردو زبان ،ادب و ثقافت سے جوڑنے کی ایک کوشش:ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم

نئی نسل کو اردو زبان ،ادب و ثقافت سے جوڑنے کی ایک کوشش:ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : موجودہ دور کمپیو ٹر اور انٹرنیٹ کا دور ہے اور آج کا اہم ٹول موبائل فون ہے۔بچے بڑے اور خواتین دن رات اپنے موبائل فون کے ذریعے ساری دنیا سے جڑے رہتے ہیں چوں کہ انٹرنیٹ خیر و شر کاسنگم ہے اس لئے نئی نسل کے ذوق کو بلند کرنا اور ان کی اخلاقی تربیت کرنا لازمی ہوگیا ہے۔اسی مقصد کے حصول کے لئے جہانِ اردو ڈاٹ کام (jahan-e-urdu.com) کا آغاز کیا جارہا ہے جو حیدرآباد کے ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم ‘ چیرپرسن‘ بورڈ آف اسٹڈیز‘ اردو اورینٹل ‘ عثمانیہ یونیورسٹی کی ذہنی اختراع ہے ۔اس سائٹ پر ہرعمر و جنس کے لئے وہ تمام مطلوبہ مواد شامل رہے گا جس کا تعلق اردو زبان و ادب ا ور ثقافت سے ہوگا۔جہانِ اردو ڈاٹ کام ‘ جہاںِ زبان و ادب کا پہلوبھی ہے وہیں سائنس و طب کا زمرہ بھی ہے‘جامعات اور ان کی سرگرمیاں بھی ہیں‘ تعلیم او رروزگار کا ویـژن بھی ہے‘خواتین و بچوں کاگوشہ بھی ہے ‘کتابوں پر تبصرہ کے علاوہ نئی کتابوں کا تعارف ‘علمی تقاریب کی رپورتاژ ‘فلم و اسٹیج اور دیگر فنون لطیفہ کی جھلکیاں علاوہ ازیںاردو میڈیا ‘ آڈیو ویڈیو اور علمی و تہذیبی خبریں بھی شامل ہوں گی۔غرض کوشش کی جائے گی کہ اردو زبان و ادب کے متقدمین و معاصر ماہرین اور اساتذہ کے گراں مایہ افکار اور تحریروں کے علاوہ ریسرچ اسکالرز اور طلباء و طالبات نیز اردو کے تمام چاہنے والوں کے ذوق کی تسکین بھی پیشِ نظر رہے گی ۔ ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم نے کہا ہے کہ آپ تمام کی تجاویز کا انتظار رہے گا تا کہ اس سائیٹ کو مزید دلچسپ اور پر کشش بنایا جاسکے۔ماہرین زبان و ادب‘سائنس‘طب ‘قانون ‘ سماجیات‘نفسیات ‘ معاشیات‘کیریر گائڈنس اور دیگر فنون لطیفہ پر مضامین کا انتظار رہے گا۔نئی کتابوں کے تعارف کے لیے کتاب کے سرورق کی تصویر اور تعارف میل کیجیے جبکہ تبصرہ کے لیے کتاب کی دو جلدیں بھیجنا لازم ہے۔ امید واثق ہے کہ اردو دنیا جہانِ اردو ڈاٹ کام کو پسندکرے گی اور خاطر خواہ پذیرائی بھی ملے گی ۔

TOPPOPULARRECENT