Tuesday , December 18 2018

اردو ہال حمایت نگر میں آج کرشن چندر پر توسیعی لکچر

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حیدرآباد لٹریری فورم (حلف) اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیراہتمام مشہور فکشن نگار کرشن چندر صدی کی مناسبت سے 14 اکٹوبر کو شام ساڑھے چھ بجے اُردو ہال حمایت نگر میں اترپردیش ریاست الہ آباد کے ممتاز ادیب و تنقید نگار ڈاکٹر علی احمد فاطمی کا کرشن چندر پر توسیعی لکچر مقرر ہے۔ صدارت ڈاکٹر بیگ احساس صدر حلف کریں گے۔ جبکہ پدم شری مجتبیٰ حسین صدر انجمن ترقی پسند مصنفین مہمانان خصوصی ہوں گے۔ محترمہ قمر جمالی جنرل سکریٹری حلف و انجمن ترقی پسند مصنفین نے تمام ادب دوست خواتین و حضرات سے مقررہ وقت پر توسیعی لکچر میں کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT