Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو ہال میں آج بچوں کے ادب پر سمینار،جناب فاروق سید کی شرکت

اردو ہال میں آج بچوں کے ادب پر سمینار،جناب فاروق سید کی شرکت

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : کاروان ادب اور اردو رائیٹرس اینڈ جرنلٹس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام 14 اکٹوبر کو شام 6 بجے اردو ہال حمایت نگر میں سمینار منعقد ہوگا ۔ جس کا افتتاح جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کریں گے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے جب کہ مہمان خصوصی پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ہوں گے ۔ مہمان اعزازی جناب فاروق سید ایڈیٹر گل بوٹے ہوں گے ۔ مہمان مقررین میں پروفیسر اشرف رفیع اور محترمہ شبینہ فرشوری مخاطب کریں گی ۔ جناب عابد صدیقی صدر کاروان ادب خیر مقدم کریں گے ۔ حیدرآباد کے اردو مدارس کے اساتذہ اور طلباء وطالبات بھی سمینار میں شرکت کریں گے ۔ حیدرآبادی تنظیموں کی جانب سے جناب فاروق سید کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ جناب سید محمد افتخار مشرف کنوینر اور جناب احمد صدیقی مکیش آرگنائزر نے اردو دوستوں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT