Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی ، جرنلزم طلبہ کا ای ٹی وی بھارت کیلئے انتخاب

اردو یونیورسٹی ، جرنلزم طلبہ کا ای ٹی وی بھارت کیلئے انتخاب

حیدرآباد، 13؍ جون (پریس نوٹ) شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چار طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران ای ٹی وی بھارت نیوز میں انتخاب عمل میں آیا۔حالیہ عرصہ میں اس مہم کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین و صدر شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے بموجب یہ انتخاب تحریری امتحان و شخصی انٹرویو پر مبنی تھا۔ سال آخر کے طلبہ کا تحریری امتحان لیا گیا جس میں سے چھ طلبہ شخصی انٹرویو کے لیے اہل قرار دیے گئے۔ انٹرویو کی بنیاد پر ملک کے ممتاز میڈیا گروپ ای ٹی وی نیٹ ورک نے اپنے آنے والے نیوز پورٹل ای ٹی وی بھارت کے لیے چار طلبا کو منتخب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT