Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی فاصلاتی ڈگری اور پی جی کورسس میں داخلے

اردو یونیورسٹی فاصلاتی ڈگری اور پی جی کورسس میں داخلے

پرنسس شاہکار کالج اسٹیڈی سنٹر پر داخلہ فارمس دستیاب
حیدرآباد ۔ /22 نومبر (پریس نوٹ) کوآرڈینیٹر پرنسس شاہکار کالج پرانی حویلی کی اطلاع کے بموجب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسس بی اے ، بی ایس سی اور ایم اے اردو ، ایم اے ہسٹری اور ایم اے انگلش لٹریچر میں برائے تعلیمی سال 2017-18 ء کیلئے داخلے جاری ہیں ۔ بی اے ، بی ایس سی میں انٹرمیڈیٹ، بارہویں جماعت یا اس کے مماثل کورسس میں کامیاب طالبات داخلے کے اہل ہیں ۔ اس کے علاوہ /29 اکٹوبر کو منعقدہ اہلیتی امتحان میں کامیاب طالبات بھی بی اے میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایم اے اردو ، ایم اے ہسٹری ، ایم اے انگلش میں بھی داخلے جاری ہیں ۔ داخلہ فارمس پرنسس شاہکار کالج پرانی حویلی پر دستیاب ہیں ۔ داخلہ حاصل کرنے کی آخری تاریخ /5 ڈسمبر 2017 ء ہے ۔ پرنسس شاہکار کالج اسٹیڈی سنٹر صرف طالبات کیلئے مختص ہے ۔ ایسی طالبات جو فالو آن کورسس یعنی بی اے ، بی ایس سال دوم ، سال سوم اور ایم اے سال دوم کی فیس داخل نہیں کئے ہیں وہ بھی 200 روپئے جرمانہ کے ساتھ /5 ڈسمبر تک فیس ادا کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848227087 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT