Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں آج پلیسمنٹ ڈرائیو

اردو یونیورسٹی میں آج پلیسمنٹ ڈرائیو

حیدرآباد 8 فروری (پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں’’اردو بولنے والے طلبہ کیلئے ملازمت کے مواقع۔ تبادلہ خیال و تعیناتی مہم‘‘ کا 9 فروری ‘ 11 بجے دن لائبریری آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہا ہے۔محترمہ سیدہ سارہ شطاری،سی ای او، اکیڈیمک الائیڈ لرننگ انسٹی ٹیوٹ،مہمان خصوصی ہوں گی۔ شعبہ تعلیمِ نسواں اور یونیورسٹی کے تربیت و تعیناتی سیل نے مشترکہ طور پر اس مہم کا اہتمام کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے یونیورسٹی طلبہ اور سابق طلبہ سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT