Wednesday , October 24 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں آج پہلی کل ہند سماجی علوم کانگریس کا آغاز

اردو یونیورسٹی میں آج پہلی کل ہند سماجی علوم کانگریس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر اشتیاق احمد ظلی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پہلی کُل ہند اردو سماجی علوم کانگریس 2017 کا افتتاح کریں گے ۔ پروفیسر ظلی ممتاز علمی ادارے دارالمصنفین اعظم گڑھ اترپردیش کے ڈائرکٹر ہیں ۔ کانگریس کا افتتاحی اجلاس 14 دسمبر کو 9-30 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگا ۔ اس کا اہتمام اردو مرکز برائے فروغ علوم اور اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ صدر نشین و کنوینر کانگریس نے بتایا کہ دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں پروفیسر ( ریٹائرڈ ) ایس اے آر بلگرامی جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی ، استقبالیہ پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر عابد معز شریک کنوینر کانگریس نے مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ اس کانگریس میں جملہ 14 تکنیکی اجلاس ، دو خصوصی لکچر کے اجلاس اور افتتاحی و اختتامی اجلاس کو ملا کر جملہ 18 اجلاس منعقد ہوں گے ۔ جس میں سماجی علوم کے اساتذہ اور اسکالرس اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT