Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں ’ اسلام اور روا داری ‘ پر ڈاکٹر النینوی کا لکچر

اردو یونیورسٹی میں ’ اسلام اور روا داری ‘ پر ڈاکٹر النینوی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور قرآن فاونڈیشن کے اشتراک سے ’ اسلام اور روا داری ‘ کے زیر عنوان پیر ، 7 دسمبر کو 2-30 بجے دن یونیورسٹی کیمپس میں ایک خصوصی لکچر کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر سید علیم اشرف جائیسی اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ عربی کے بموجب عالمی شہرت یافتہ عالم دین ڈاکٹر شیخ محمد بن یحییٰ النینوی ( اٹلانٹا ، امریکہ ) خطاب کریں گے ۔ پروگرام کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT