Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں اسپاٹ داخلے

اردو یونیورسٹی میں اسپاٹ داخلے

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مختلف انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے کورسز میں 22؍ جولائی کو برسرموقع داخلہ دیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی کے میرٹ کی اساس پر یو جی / پی جی اور ریسرچ پروگراموں میں 20 اور 21؍ جولائی کو حیدرآباد میں داخلے مکمل ہوں گے۔ ان داخلوں کے بعد مخلوعہ نشستیں 22؍ جولائی کو برسر موقع داخلوں کے ذریعہ پُر کی جائیں گی۔پروفیسر پی فضل الرحمن، صدر نشین، مرکزی داخلہ کمیٹی کے بموجب ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے فارم داخل کیا ہو اور نئے امیدوار تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ برسرموقع داخلوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔ برسر موقع داخلوں کا عمل 9 بجے صبح سے 12 بجے دوپہر تک جاری رہے گا۔ یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر واقع حیدرآباد میں اسی دن دوپہر میں داخلوں کی توثیق کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT