Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں بین الاقوامی سمینار کا آج اختتامی اجلاس

اردو یونیورسٹی میں بین الاقوامی سمینار کا آج اختتامی اجلاس

حیدرآباد، 22؍ مارچ (پریس نوٹ) شعبہ فارسی، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام بہ اشتراک قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان نئی دہلی، سہ روزہ انٹر نیشنل سمینار کا اختتامی اجلاس 23؍ مارچ کو 3 بجے دن، لائبریری آڈیٹوریم میں ہوگا۔ ڈاکٹر اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ سابق وزیر خارجہ ، اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر کمال خرازی مہمان خصوصی ہوں گے۔ قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد جناب حسن نوریان و قونصل جنرل متعینہ ممبئی جناب مہدی رازی، بحیثیت مہمانانِ اعزازی شرکت کریں گے۔ اختتامی اجلاس کے بعد ایران کے مشہور موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
عازمین حج کے لیے حج ہاوز میں میڈیکل اسکریننگ کیمپ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام جمعرات 23 مارچ تا ہفتہ 25 مارچ عازمین حج کے لیے حج ہاوز نامپلی میں میڈیکل اسکریننگ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ یہ میڈیکل کیمپ پرنسس اسریٰ ہاسپٹل چارمینار کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جو صبح 10-30 بجے تا 3 بجے دن کام کرے گا ۔ تمام عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کے ساتھ میڈیکل اسکریننگ اور فیٹنس سرٹیفیکٹ داخل کرنا ضروری ہے ۔ ڈاکٹر ماجد عادل پروفیسر یورولوجی و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پرنسس اسریٰ ہاسپٹل نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس کیمپ کے لیے پرنسس اسریٰ ہاسپٹل کی میڈیکل ٹیم اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ عازمین حج سے اس سہولت سے استفادہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT