Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں بی ۔ایڈ (فاصلاتی طرز) میں داخلے

اردو یونیورسٹی میں بی ۔ایڈ (فاصلاتی طرز) میں داخلے

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے ملک بھر میںقائم  23 بی۔ایڈ پروگرام سنٹروں کے لیے داخلے جاری ہیں۔ برسر خدمت اساتذہ اور ایسے طلبہ جنہوں نے ایلیمنٹری ایجوکیشن کا کورس کامیاب کیا ہو، اس کورس میں داخلے کے اہل ہیں۔ بی ۔ایڈ کا پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ داخلہ سے متعلق تمام تفصیلات ویب سائیٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ اس سال داخلوں کا تمام تر عمل پہلی مرتبہ آن لائن ہی ہوگا اور درخواست فارم بھی آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6/مئی 2016ہے جبکہ انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد 5/جون 2016کو عمل میں آئے گا۔ بی ایڈ پروگرام (فاصلاتی طرز) کے سنٹرس حیدرآباد کے علاوہ، دربھنگہ (بہار)، ممبئی، بنگلورو، جموں، سری نگر، کولکاتہ، بھوپال، دہلی، رانچی (جھار کھنڈ)، امراوتی (مہاراشٹر) اور پٹنہ میں قائم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT