Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں کے خاتمہ کیلئے تطہیر اسکوائر کا قیام

اردو یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں کے خاتمہ کیلئے تطہیر اسکوائر کا قیام

وائس چانسلر پروفیسر اسلم پرویز کا آج حصول جائزہ ، طلبہ کی احتجاجی ریالی
حیدرآباد ۔ 19۔ اکتوبر (سیاست نیوز) پروفیسر اسلم پرویز 20 اکتوبر کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق پروفیسر اسلم پرویز منگل کی صبح حیدرآباد پہنچیں گے اور یونیورسٹی پہنچ کر اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔ اسی دوران احتجاج کرنے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایرپورٹ پر نئے وائس چانسلر کے استقبال کا فیصلہ کیا ہے ۔ جائزہ حاصل کرنے کے بعد ڈسٹینس ایجوکیشن کے آڈیٹوریم میں تہنیتی تقریب منعقد ہوگی۔ احتجاجی اساتذہ میں یونیورسٹی میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خاتمہ کی یاد میں تطہیر اسکوائر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے  اور اس حصہ میں شجرکاری کی جائے گی۔ پروفیسر اسلم پرویز کے ہاتھوں ایک پودا لگایا جائے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وائس چانسلر کو اپنے مطالبات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے آج یونیورسٹی میں ایک ریالی منظم کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT