Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں داخلے تیزی سے جاری

اردو یونیورسٹی میں داخلے تیزی سے جاری

انٹرنس ٹسٹ کیلئے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31؍مئی مقرر
حیدرآباد ۔ 20 مئی ۔ (پریس نوٹ ) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے جو اردو کے ذریعہ اعلی تعلیم کی فراہمی کی ملک بھر میں واحد جامعہ ہے، 17  مختلف شعبو ں میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کورسس کی فراہمی کے ساتھ ایک مثال قائم کی ہے۔ یونیورسٹی میں کیمپس کورسس کا آغاز 2004 میںہوا تھا۔ یونیورسٹی نے مختلف کورسز میں تعلیمی سال 2016 میں داخلے کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ انٹرنس کے ذریعہ کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 31؍ مئی ہے۔ یونیورسٹی میں انگریزی‘ ہندی‘ مطالعات ترجمہ‘  عربی‘فارسی‘مطالعات نسواں‘نظم و نسق عامہ‘سماجی کام‘  اسلامیات‘ تعلیم‘انتظامیہ‘ترسیل عامہ و صحافت‘کمپیوٹر سائنس‘سماجی اخراجیت و شمولیتی پالیسی‘ریاضی‘ حیوانیات میں پی ایچ ڈی کے علاوہ ایم فل کے لیے اردو‘ انگریزی‘ ہندی‘مطالعات ترجمہ‘ عربی‘فارسی‘ مطالعات نسواں‘نظم و نسق عامہ‘ سیاسیات‘ اسلامیات‘ تعلیم‘انتظامیہ‘سماجی اخراجیت و شمولیتی پالیسی کے کورسس میں داخلے دیے جارہے ہیں۔جن کورسز میں داخلہ بذریعہ امتحان دیا جائے گا اُن میںتمام پی ایچ ڈی اور ایم فل کورسز کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامس (صحافت و ترسیل عامہ‘ ایم بی اے‘ ایم سی اے‘ ایم ٹیک[کمپیوٹرسائنس] اور ایم ایڈ)، انڈرگریجویٹ پروگرام (بی ایڈ اور بی ٹیک کمپیوٹر سائنس)اور پیشہ ورانہ ڈپلوما ( ڈپلوما ایلمنٹری ایجوکیشن[ڈی ایل ایڈ]‘سیول انجنیئرنگ ڈپلوما‘ کمپیوٹر سائنس انجنیئرنگ ڈپلوما‘ الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجنیئرنگ ڈپلوما اور انفارمیشن ٹکنالوجی ڈپلوما شامل ہیں۔یونیورسٹی نے دینی مدارس کے طلبہ کیلئے اس سال پہلی مرتبہ رابطہ کورس (برج کورس) کو متعارف کیا ہے۔میرٹ کی بنیاد پر داخلے کے تمام کورسز کی آخری تاریخ 11؍جولائی ہے۔ تفصیلات کیلئے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT