Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں عہد آصف جاہی کی ثقافتی و ادبی روایات پر سمینار

اردو یونیورسٹی میں عہد آصف جاہی کی ثقافتی و ادبی روایات پر سمینار

حیدرآباد، 26؍ ستمبر (پریس نوٹ) ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعات دکن ‘ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ کے زیر اہتمام ’عہد آصف جاہی کی ثقافتی اور ادبی روایات: اہمیت اور عصری معنویت‘کے زیر عنوان 11-10 / اکتوبر 2017 کو دو روزہ قومی سمینار منعقد کیا جارہا ہے افتتاح جناب محمد محمود علی ‘نائب وزیر اعلیٰ ‘ کریں گے۔ سمینار میں مہمانانِ اعزازی کے طور پر پروفیسر بی۔ شیخ علی‘ سابق وائس چانسلر گوا یونیورسٹی‘ پروفیسر مظفر شہ میری ‘ وائس چانسلر‘ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی ‘ کرنول‘ پروفیسر چندر شیکھر‘ سابق صدر شعبۂ فارسی ‘ دہلی یونیورسٹی ‘ پروفیسر آذر می دخت صفوی‘ سابق ڈین آرٹس فیکلٹی‘ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور ممتاز مزاح نگار پدم شری مجتبیٰ حسین ہونگے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر اسلم پرویز شیخ الجامعہ‘ مانو کریں گے ۔ کلیدی خطبہ پروفیسر آذر می دخت صفوی ‘ ڈائرکٹر پرشین ریسرچ انسٹیٹیوٹ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پیش کریں گی۔ آصف جاہی عہد کی تاریخ‘ تہذیب‘ معیشت‘ معاشرت‘ زبان‘ ادب‘ نظم و نسق ‘ صحافت‘ طب‘ صنعت و حرفت‘ سکہ جات‘ مخطوطات‘ نقاشی اور موسیقی کے ساتھ ساتھ عہد آصف جاہی میں تاریخ نویسی‘ لغت نویسی‘ تصوف اور صوفیائے کرام‘ اس دور کے اہم ادبا‘ شعرا‘ محققین‘ مصنفین اور بیرونی ارباب کمال جیسے موضوعات پر مختلف جامعات کے اساتذہ و ماہرینِ دکنیات پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT