Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی میں یوجی سی نیٹ کوچنگ برائے اقلیتی طلبا

اردو یونیورسٹی میں یوجی سی نیٹ کوچنگ برائے اقلیتی طلبا

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے یوجی سی نیٹ کوچنگ کے زیراہتمام کوچنگ کلاسس کا 23/نومبر 2015 سے آغاز ہوگا ۔ڈسمبر کے آخری ہفتے میں یوجی سی کی جانب سے منعقد شدنی قومی اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں جہاں اردو، انگریزی، عربی، فارسی، ہندی، پبلک ایڈمنسٹریشن، پولیٹیکل سائنس، مینجمنٹ، سیاسیات، کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکیشن، ویمن اسٹڈیز، ایجوکیشن اور ماس کمیونیکیشن کے بشمول لازمی مضمون جنرل اسٹڈیز و تعلیمی رحجان (Teaching aptitude)کی خصوصی تربیت کا نظم کیا جارہا ہے۔ یہ تربیت انگریزی زبان میں ہوگی سوائے اردو زبان و ادب کے مضامین کے۔ خواہش مند طلبا کمرہ نمبر 2، سی ایس ای کوچنگ اکیڈمی بلڈنگ ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، گچی بائولی سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ تکمیل شدہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 19؍نومبر 2015 مقرر کی گئی ہے۔ درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔درخواست فارم کے ساتھ 200/- روپئے کا ڈیمانڈڈرافت منسلک کریں ، جو بحق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حاصل کردہ اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 040-23008436, 23008304 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT