Wednesday , December 19 2018

اردو یونیورسٹی کا آج یوم تاسیس،مختار عباس نقوی اور پروفیسر وید پرکاش کی شرکت

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 9؍ جنوری کو 3 بجے دن ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں 17 ویں یوم تاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جناب مختار عباس نقوی، مرکزی مملکتی وزیر برائے اقلیتی و پارلیمانی امور، حکومت ہند مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر وید پرکاش، صدر نشین، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر محمد میاں، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد، پرو وائس چانسلر مہمانوں کا تعارف پیش کریں گے۔ پروفیسر سید نجم الحسن، ڈین اکیڈیمک امور، یونیورسٹی کا تعارف اور رپورٹ پیش کریں گی۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار کلمات تشکر ادا کریں گے۔ اس موقع پر ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن کی دوسری تحقیقی تصنیف ’’A Lexicon of Deccani Terms‘‘ (دکنی اصطلاحات کی لغت) کا رسم اجراء بھی عمل میں آئے گا۔ پروگرام سے قبل 11:00 بجے دن پروفیسر وید پرکاش، کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جناب مختار عباس نقوی 2:45 بجے دن سیول سرویسز ایگزامنیشن کوچنگ اکیڈیمی کی عمارتوں کا افتتاح انجام دیں گے۔ مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT