Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی کا جلسۂ تقسیم اسناد صدر جمہویۂ ہند مہمانِ خصوصی

اردو یونیورسٹی کا جلسۂ تقسیم اسناد صدر جمہویۂ ہند مہمانِ خصوصی

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا چھٹواں جلسۂ تقسیمِ اسناد 27؍ دسمبر کو 4بجے دن گلوبل پیس آڈیٹوریم، شانتی سروور، گچی بائولی میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری ، انچارج کنٹرولر امتحانات کے بموجب جناب پرنب مکرجی، عزت مآب صدر جمہوریۂ ہند مہمانِ خصوصی ہوں گے اور خطبۂ جلسۂ تقسی

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا چھٹواں جلسۂ تقسیمِ اسناد 27؍ دسمبر کو 4بجے دن گلوبل پیس آڈیٹوریم، شانتی سروور، گچی بائولی میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری ، انچارج کنٹرولر امتحانات کے بموجب جناب پرنب مکرجی، عزت مآب صدر جمہوریۂ ہند مہمانِ خصوصی ہوں گے اور خطبۂ جلسۂ تقسیم اسناد دیں گے۔ جناب ای ایس ایل نرسمہن، عزت مآب گورنر آندھرا پردیش و تلنگانہ مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید، چانسلر صدارت کریں گی۔ پروفیسر محمد میاں ، وائس چانسلر خطبۂ استقبالیہ دیں گے اور یونیورسٹی پر رپورٹ پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT