Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو یونیورسٹی کا مرکز قائم کرنے کا مطالبہ

اردو یونیورسٹی کا مرکز قائم کرنے کا مطالبہ

کریم نگر ۔ 6مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی علاقائی ذیلی سب سنٹر کو کریم نگر میں قائم کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو کریم نگر رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے تحریری نوٹ روانہ کیا ۔ کریم نگر اسمبلی حلقہ میں اردو زبان سے واقف لکھنے پڑھنے ‘ جاننے بولنے والوں کی بہت زیادہ تع

کریم نگر ۔ 6مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی علاقائی ذیلی سب سنٹر کو کریم نگر میں قائم کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو کریم نگر رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے تحریری نوٹ روانہ کیا ۔ کریم نگر اسمبلی حلقہ میں اردو زبان سے واقف لکھنے پڑھنے ‘ جاننے بولنے والوں کی بہت زیادہ تعداد ہے ۔اس لئے یونیورسٹی سے متعلق علاقائی سنٹر کا کریم نگر میں قائم کیاجانا ضروری ہے کہہ کر مطالبہ کیا ہے ۔ آج بدلتے حالات میں انجنیئرنگ ‘ کمپیوٹر سائنس جیسے عصری نصاب کورس کی بہت مانگ ہے ۔ اس سے متعلق اقسام کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوشنس( آئی ٹی آئی) یونیورسٹیز کے ذریعہ قائم کئے جانے پر طلبہ کیلئے کافی سہولت بخش ہوگا ۔ اس طرح کے سہولتیں کریم نگر کے رہنے والوں کو ہی نہیں بلکہ نظام آباد ‘ کھمم ‘ میدک ‘ ورنگل ‘ عادل آباد کے رہنے والوں کیلئے بھی استفادہ حاصل کرنے کیلئے سہولت بخش ہوگی کہہ کر تفصیلات سے واقفیت دی ہے ۔ مرکز قائم کرنے کیلئے ضروری تربیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے تلنگانہ حکومت تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT