Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے

اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : (پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے تعلیمی سال 2015-16 کے لیے مختلف کورسوں میں داخلے کے لیے دیرانہ فیس کے بغیر فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30؍ اپریل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 200 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 30؍ اپریل آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے مطابق دیرانہ فیس (Late Fees) ختم کردی گئی ہے۔ فاصلاتی تعلیم کے تحت یونیورسٹی میں ایم اے اردو ، ایم اے تاریخ‘ ایم اے انگریزی،بی اے‘ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) ‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، سرٹی فکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹی فکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔داخلے کے خواہش مند امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT