Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیورسٹی کے چھ فاصلاتی کورسز کو یو جی سی کی منظوری

اردو یونیورسٹی کے چھ فاصلاتی کورسز کو یو جی سی کی منظوری

حیدرآباد، 29؍ دسمبر (پریس نوٹ) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے اپنے ایک بڑے فیصلے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نظامت فاصلاتی چھ کورسز کے دوبارہ آغاز کی منظوری دی ہے۔ اس طرح اردو ذریعہ سے تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہزاروں طلبہ فاصلاتی طرز پر ان کورسز سے استفادہ کرسکیں گے۔ ان کورسز میں بی اے، بی ایس سی (طبیعیات، کیمیاء اور ریاضی)، بی ایس سی (کیمیا، نباتیات، حیوانیات) اور ایم اے تاریخ اور اسلامیات شامل ہیں۔ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر کی مسلسل کاوشوں کے نتیجہ میں یو جی سی نے ان کورسز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) کی جانب سے منظور شدہ بی ایڈ کورس کو یو جی سی نے منظور دے دی ہے۔ اردو یونیورسٹی کو یو جی سی سے موصولہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ یہ کورسز ان کے علاوہ ہیں جوفاصلاتی طرز پر یونیورسٹی میں پہلے سے جاری ہیں۔ مثلاً ایم اے (اردو، انگریزی)، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، پی جی ڈپلوما ان (میوزیالوجی اور ٹورزم مینجمنٹ)، سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی/ ہندی) اور فنکشنل انگلش میں سرٹیفکیٹ کورس۔ یونیورسٹی کے اس اقدام سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوں گے، جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT