Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو یونیو رسٹی کیمپس میں سائبرآباد پولیس کی جانب سے شجرکاری مہم

اردو یونیو رسٹی کیمپس میں سائبرآباد پولیس کی جانب سے شجرکاری مہم

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کیمپس میں سائبرآباد پولیس کے زیر اہتمام آج شجرکاری مہم کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا اور مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز‘وائس چانسلر اور جناب کارتکیا( ڈی سی پی‘ سائبرآباد) نے یونیورسٹی اور پولیس عہدیداروں کے ہمراہ شرکت کی اور سی ایس سی کوچنگ اکیڈیمی کی عمارت کے قریب پودے لگائے۔ ڈاکٹر شکیل احمد‘ رجسٹرار‘ جناب رمناکمار(اے سی پی‘ مادھاپور)‘ محترمہ سلیمہ (ایڈیشنل ڈی سی پی)‘ پروفیسر محمد عبدالعظیم‘ پراکٹر مانو‘ رائیدرگم اور گچی باؤلی کے انسپکٹرس جناب پرساد اور جناب رمیش اور سب انسپکٹر جناب ندیم نے بھی شجر کاری مہم میں شرکت کی۔ڈاکٹر ایس مقبول احمد‘ انچارج باغبانی کے مطابق ادارہ جاتی شجرکاری پروگرام کے تحت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی تلنگانہ ہریتا ہرم پراجکٹ کی اہم شراکت دار ہے۔ اس موقع پر گورنمنٹ جونیئر کالج‘ رائیدرگم کی طالبات کی بڑی تعداد نے سی ایس ای کوچنگ اکیڈیمی اور گلزار ہاسٹل کے درمیان پودے لگاتے ہوئے شجرکاری پروگرام میں شرکت کی۔ جناب ضیاالدین ملک‘ انچارج کیمپس ڈیولپمنٹ‘ جناب طاہر علی‘ سیکورٹی انچارج‘ جناب محمد مجاہد علی‘ پروڈیوسر‘ میڈیا سنٹر‘یونیورسٹی کے دیگر عہدیدار اور ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT