Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / ارزاں فروشی کی دکان کے مالک نے زدوکوب کرکے ایک عمر رسیدہ خاتون کو ہلاک کردیا

ارزاں فروشی کی دکان کے مالک نے زدوکوب کرکے ایک عمر رسیدہ خاتون کو ہلاک کردیا

مظفرنگر ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلعی عہدیداروں نے آج ایک ارزاں فروشی کی دکان کا لائسنس منسوخ کردیا جبکہ ایک دیہات میں ایسی دکان کے مالک نے ایک 75 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زدوکوب کرکے ہلاک کردیا کیونکہ اس نے کم مقدار میں راشن دینے پر اعتراض کیا تھا۔ پولیس کے بموجب مہلوک آسیہ ارزاں فروشی کی دکان سے فیروزآباد دیہات میں 6 اپریل کو راشن حاصل کرنے کیلئے گئی تھی۔ اس نے کم مقدار میں راشن دینے پر اعتراض کیا تھا۔ اس کے بعد ملزم دکان کے مالک نے اور اس کے رشتہ داروں نے اس سے تکرار کی اور زدوکوب کرکے اسے ہلاک کردیا۔ سرکل انسپکٹر محمد رضوان نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے نشاندہی ہوئی کہ اس کی موت کی بنیادی وجہ سر میں آنے والے زخم ہے۔ ملزم فرار ہے اور اس کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ سرکل انسپکٹر محمد رضوان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT